ٹرمپ کا انکشاف: مودی کو پاکستان سے جنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا

0
106

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کا مشورہ دیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مسائل کا حل تجارت اور سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔

وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی مودی سے فون پر بات چیت ہوئی جس میں تجارت سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

ٹرمپ نے کہا، ’’ہم نے کئی باتیں کیں، زیادہ تر تجارت کے حوالے سے۔ میں نے انہیں کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، مسائل تجارت سے حل ہو سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں آٹھ ممکنہ جنگوں کو ’’سودوں اور تجارت‘‘ کے ذریعے روکا، جن میں ایک پاک بھارت تنازع بھی شامل تھا۔

ٹرمپ کے مطابق ’’پاک بھارت جھڑپ کے دوران سات طیارے گرائے گئے۔ میں نے دونوں ممالک کو فون کر کے کہا کہ اگر وہ جنگ کرتے ہیں تو امریکہ ان سے تجارت بند کر دے گا۔ چوبیس گھنٹوں میں دونوں نے کہا کہ وہ لڑنا نہیں چاہتے۔‘‘

ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں