ایجنسی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں بڑی کارروائی کے دوران ملزم عاصم محمد قاسم کو حراست میں لیا گیا، جو مبینہ طور پر واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر قانونی اور فحش مواد پھیلا رہا تھا۔
یہ کارروائی آپریشن “روڈز” اور “آئس برگ” کے تحت آسٹریلوی فیڈرل پولیس، انٹرپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کی گئی۔ ان اداروں کی رپورٹس سے “رینبو” اور “مائی لو ڈولی کون” نامی گروپوں کا سراغ ملا جو اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
تحقیقات کے دوران ملزم کے موبائل فون ڈیٹا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں۔ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوا ہے کہ ملزم نہ صرف مواد تقسیم کرتا تھا بلکہ اسے خود تیار بھی کرتا تھا۔ مزید یہ کہ اس کے بین الاقوامی روابط “سیسی” اور “ٹونکل” جیسے صارفین سے بھی ثابت ہوئے ہیں۔
ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے ہے اور اسے سائبر کرائم و چائلڈ پروٹیکشن قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد اور متاثرین کی شناخت کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تحقیقات انسپکٹر اکرام مقدس کی نگرانی میں جاری ہیں اور ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔


