ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے سے جیل ملاقاتوں پر عدالتی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے سے جیل ملاقاتوں پر عدالتی حکم پر عمل کرنے کا حکم

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بنچ کا آرڈر۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے عمران خان سے ملاقاتیں ایس او پی کے مطابق کرانے کا حکم دیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان سےتفصیلات کے مطابق جیل ملاقاتوں کے معاملے پر پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے کی جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے جیل ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر پابندی کے رول کو آئین کے آرٹیکل 19 سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا، حالانکہ یہ رول 1978 سے نافذ ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ "کیا اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا؟” جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ "نہیں، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، حالانکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کسی قانون کو کالعدم قرار دینے سے پہلے اٹارنی جنرل کو نوٹس دینا ضروری ہے۔”

ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کا مزید کہنا تھا کہ "پنجاب حکومت کو مقدمے میں فریق نہیں بنایا گیا تھا، صرف ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے نوٹس جاری ہوا۔”

دورانِ سماعت، وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کی معاونت کی کوشش کی تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا، "پہلے ان کو دلائل مکمل کرنے دیں، اس وقت معاونت کی ضرورت نہیں۔”

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت مکمل ہونے پر ریمارکس دیے کہ "ہم اس انٹراکورٹ اپیل پر آرڈر جاری کریں گے۔”

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان