جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز مایوس کن ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے محض 68 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے دو وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا۔ کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ٹرسٹان اسٹبس صفر پر پویلین لوٹے۔ ریان ریکلٹن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں اسپنر نعمان علی نے حاصل کیں۔ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی، بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔


