ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینچین اور امریکہ کے درمیان اگلے تجارتی مذاکرات ملائیشیا میں ہوں گے

چین اور امریکہ کے درمیان اگلے تجارتی مذاکرات ملائیشیا میں ہوں گے

بیجنگ: چین نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ اگلا دورِ تجارتی مذاکرات ملائیشیا میں کرے گا، تاکہ دونوں بڑی معیشتیں جاری ٹیرف جنگ میں مزید کشیدگی سے بچ سکیں۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق، “چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق کے بعد نائب وزیرِاعظم ہہ لی فینگ 24 سے 27 اکتوبر تک ملائیشیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکی حکام کے ساتھ معاشی و تجارتی بات چیت کریں گے۔”

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ بیجنگ نے نایاب معدنیات (Rare Earths) کی صنعت پر وسیع پابندیاں عائد کیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔

دونوں ممالک کے درمیان تنازع بحری تجارت تک پھیل چکا ہے، جہاں ایک دوسرے کے جہازوں پر اضافی فیس عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکہ کی “سیکشن 301” تحقیقات کے بعد سامنے آیا، جس میں چین کی اجارہ داری کو “غیر منصفانہ” قرار دیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یہ عندیہ بھی دیا کہ وہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے متوقع ملاقات، جو 31 اکتوبر کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر طے تھی، منسوخ کرسکتے ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایک “بہتر” تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کیا جا سکے۔

چینی اعلان اس فون کال کے بعد سامنے آیا جس میں نائب وزیرِاعظم ہہ لی فینگ نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے بات کی اور فریقین نے بالمشافہ مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ وزارتِ تجارت کے مطابق، یہ بات چیت “دونوں ممالک کے درمیان اہم معاشی و تجارتی معاملات” پر مرکوز ہوگی۔

یہ مذاکرات امریکی صدر ٹرمپ کے 26 سے 28 اکتوبر تک کوالالمپور میں ہونے والے آسیان (ASEAN) اجلاس کے دورے کے موقع پر ہوں گے، جہاں ممکنہ طور پر دیگر سفارتی روابط کے امکانات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان