ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترین2026 کے لیے دنیا کے 25 بہترین مقامات اور تجربات کا اعلان

2026 کے لیے دنیا کے 25 بہترین مقامات اور تجربات کا اعلان

لونلی پلینٹ کی ایگزیکٹو ایڈیٹر نیتیا چیمبرز کے مطابق، برازیل کا شہر ساؤ پالو اور اس کا علاقہ “لیبرڈاڈے” — جسے “لٹل جاپان” کہا جاتا ہے — ان کے پسندیدہ مقامات میں شامل ہے۔ یہاں دنیا کی سب سے بڑی جاپانی کمیونٹی آباد ہے۔ “یہ جگہ حیرتوں سے بھری ہے، جاپانی باغات، اینیمے سے متاثرہ دیواریں، اور دنیا کا بہترین رامن یہاں ملتا ہے،” انہوں نے بتایا۔

2026 میں چھٹیاں کہاں گزارنی ہیں؟ معروف سفری گائیڈ لونلی پلینٹ نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ “Best in Travel 2026” میں دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات اور 25 لازمی تجربات کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فہرست 21 اکتوبر کو شائع ہونے والی نئی کتاب کے ساتھ متعارف کرائی گئی، جس میں Lonely Planet Journeys کے ذریعے خصوصی سفری منصوبے بھی شامل ہیں۔

میکسیکو سٹی کو بھی تاریخی، ثقافتی اور کھانوں سے بھرپور شہر قرار دیا گیا، خاص طور پر اس کے خوبصورت علاقے کویوآکان، لا روما اور لا کونڈیسہ کے لیے۔

امریکہ سے نارتھ ڈکوٹا کا تھیوڈور روزویلٹ نیشنل پارک اور مین ریاست کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ یورپ میں آئرلینڈ کا صوبہ ٹپراری “چھپا ہوا خزانہ” قرار پایا ہے۔

ایشیا میں، تھائی لینڈ کا جزیرہ فوكٹ روایتی ہنی مون مقام سے آگے بڑھ کر اب “ڈیجیٹل نومیڈز” کے لیے کام اور تفریح کا مرکز بن چکا ہے۔ دیگر نمایاں مقامات میں جنوبی کوریا کا جزیرہ جیجو، اسپین کا کیڈز، اٹلی کا سردینیا، تیونس، بارباڈوس، کولمبیا کا کارٹیجینا، فن لینڈ اور کمبوڈیا کا سیم ریپ شامل ہیں۔

لونلی پلینٹ کی یہ فہرست دنیا بھر کے متنوع ثقافتی، قدرتی اور تاریخی تجربات کا احاطہ کرتی ہے، جو 2026 کے لیے ہر ذوق کے مسافر کے لیے نئی مہم جوئی کا وعدہ کرتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان