ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نیا 10...

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نیا 10 سالہ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں پی ایس ایل کی مالی ویلیوایشن رپورٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔

اس موقع پر محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے چیئرمین کو ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ محسن نقوی نے رپورٹ کے مختلف نکات پر سوالات کیے اور تفصیلات معلوم کیں۔

چیئرمین پی سی بی نے چارٹرڈ فرم کو ہدایت دی کہ وہ تمام فرنچائزز سے انفرادی ملاقاتیں کرے اور ان کی آراء حاصل کرے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

نئے فرنچائز معاہدے چارٹرڈ فرم کی مارکیٹ ویلیو رپورٹ کے مطابق طے پائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی چھ فرنچائزز کے معاہدے دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، جب کہ آئندہ سیزن میں فرنچائزز کی تعداد آٹھ ہونے جا رہی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق نئے معاہدے صرف اہل اور مستحق فرنچائزز کے ساتھ کیے جائیں گے تاکہ لیگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق وسعت دی جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان