پاکستان کی معروف صحافی اور اینکر پرسن فراح یوسف نے اپنے شوہر اور مشہور میزبان اقرار الحسن سے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
زاویہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر “فراح یوسف” کا نام کیوں استعمال کرتی ہیں۔
اس پر فراح نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “بہت سے لوگ مجھے میرے والد کے نام سے جانتے ہیں اور میں اس پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ ‘یوسف’ میرے والد کا نام ہے، اور اس کو اپنے نام کے ساتھ رکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ والد اور بیٹی کے رشتے سے قیمتی کوئی بندھن نہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کچھ پرانے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب بھی پرانا نام موجود ہے کیونکہ تصدیقی عمل کی تکنیکی وجوہات کے باعث تبدیلی ممکن نہیں ہو سکی۔
فراح یوسف نے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “ایسی کوئی علیحدگی نہیں، لوگ اپنی طرف سے کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔ میں دونوں ناموں، فراح یوسف اور فراح اقرار، کو اپنی شناخت کا حصہ سمجھتی ہوں اور دونوں میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔”


