ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینسعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے تیل...

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کے تیل کی سہولت کا اعلان


اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کی نئی تیل کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 290 ارب روپے کے برابر ہے۔ یہ اقدام اسلام آباد کے ساتھ جاری مالی تعاون کا حصہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں موجود 5 ارب ڈالر کے ذخائر میں توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ان میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر 2025 میں اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں مکمل ہوں گے۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 85 ارب روپے مالیت کا تیل موجودہ سعودی سہولت کے تحت فراہم کیا جا چکا ہے، جس کی مجموعی مالیت 300 ملین ڈالر ہے۔ اس انتظام کے تحت ہر ماہ 100 ملین ڈالر (تقریباً 28.37 ارب روپے) کا تیل فراہم کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سعودی ذخائر بجٹ سپورٹ کیلئے بطور ٹائم ڈپازٹس رکھے گئے ہیں، جن پر 4 فیصد شرحِ سود عائد ہوتی ہے اور انہیں سالانہ بنیاد پر رول اوور کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں موجود سعودی ذخائر کی مجموعی مالیت تقریباً 1.45 کھرب روپے ہے، جو ملکی معیشت کو سہارا دینے اور بیرونی مالی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان