ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینبلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں اہم...

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں اہم ملاقات


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، نئی قانون سازی اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تعلقات، ملکی استحکام، معیشت اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو شریک تھے، جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا اسعد محمود اور مفتی ابرار نے شرکت کی۔

ملاقات کے اختتام پر پیپلز پارٹی کی قیادت بغیر میڈیا سے گفتگو کئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان