بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے باغ ناری میں پیر کی رات نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے ایک سینئر پولیس افسر کو شہید کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ آور غروب آفتاب کے بعد پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے، اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں عمارت کو آگ لگا دی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس انسپکٹر لطف علی کھوسہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حکام نے پولیس اسٹیشن کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے اور حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


