ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ تریناسلام آباد ایئرپورٹ پر کل ہنگامی مشق کا انعقاد ہوگا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل ہنگامی مشق کا انعقاد ہوگا


پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل (30 اکتوبر) بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (آئی سی اے او) کے معیار کے مطابق ہنگامی مشق منعقد کی جائے گی تاکہ مختلف اداروں کی آپریشنل تیاری اور ہنگامی ردعمل کی جانچ کی جا سکے۔

اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مشق کے دوران طیارے کے حادثے کا منظرنامہ تیار کیا جائے گا، جس میں ریسکیو اور طبی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس مشق میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر اگر کسی کو دھواں یا ایمبولینسوں کی نقل و حرکت نظر آئے تو اسے مشق کا حصہ سمجھا جائے اور مسافروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور مشق کے باعث ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان