ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینعالمی منڈی میں سونا 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,975 ڈالر فی...

عالمی منڈی میں سونا 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,975 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بتائی جا رہی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا 3,000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے کا ہوگیا، جب کہ فی تولہ سونا 3,500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,975 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 110 روپے اضافے کے بعد 5,034 روپے فی تولہ ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکی فیڈرل ریزرو کی متوقع شرح سود میں کمی سے قبل دیکھنے میں آیا ہے، تاہم امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی نے سونے کی تیزی کو محدود رکھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان