ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومتازہ ترینسام سنگ نے اب تک کا سب سے پتلا فلیگ شپ فون...

سام سنگ نے اب تک کا سب سے پتلا فلیگ شپ فون گلیکسی S25 ایج متعارف کرا دیا


ویب ڈیسک: سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون "گلیکسی S25 ایج” متعارف کرایا ہے، جو اب تک کا سب سے پتلا ماڈل ہے اور جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) خصوصیات سے مزین ہے۔ کمپنی کا مقصد عالمی مارکیٹ میں اپنے حریف ایپل پر برتری حاصل کرنا ہے۔

یہ نیا فون خاص طور پر نوجوان صارفین، خاص طور پر 20 اور 30 کی دہائی کے افراد کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جو ہلکے اور کارکردگی کے لحاظ سے طاقتور اسمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔

سام سنگ کے مطابق صارفین کی رائے کے بعد اس ڈیوائس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کیا گیا تاکہ کارکردگی پر سمجھوتہ کیے بغیر اسے زیادہ پتلا اور آسانی سے قابلِ استعمال بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے سرکٹ بورڈ اور حرارتی نظام کی موٹائی کم کی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے یہ فون اس وقت متعارف کرایا ہے جب ایپل رواں سال کے دوسرے نصف میں ایک پتلا آئی فون لانچ کرنے جا رہا ہے۔
این ایچ انویسٹمنٹ اینڈ سیکیورٹیز کے سینئر تجزیہ کار ریو یونگ ہو کے مطابق، “یہ ایک حکمتِ عملی پر مبنی فیصلہ ہے جس سے سام سنگ اس طبقے کو متوجہ کر سکتا ہے جو پتلے فونز کو ترجیح دیتا ہے۔”

سام سنگ کے مطابق، گلیکسی S25 ایج جنوبی کوریا میں 23 مئی اور امریکہ میں 30 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، جس کے بعد اسے 30 ممالک، بشمول چین اور یورپ، میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس کی ابتدائی قیمت 1,099 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ فون میں 6.7 انچ اسکرین اور 5.8 ملی میٹر پتلا باڈی ڈیزائن ہے، جو بنیادی S25 ماڈل سے بڑا مگر معمولی سا بھاری ہے۔ یہ ماڈل جدید اے آئی خصوصیات سے لیس ہے جو صارفین کو آواز اور کیمرے کے ذریعے فون سے بات چیت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

لانچ ایونٹ میں سام سنگ نے فون کی کارکردگی یا حرارت کے مسائل پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیا ویپر چیمبر سسٹم پتلے ڈیزائن کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس سے فون زیادہ دیر تک استعمال کے باوجود گرم نہیں ہوتا۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق، سام سنگ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کا حصہ 19 فیصد رہا۔

سام سنگ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں ممکنہ تجارتی محصولات (ٹیرِف) کے خطرات اس کی ترسیلات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ تاہم، چونکہ سام سنگ اپنی پیداوار ویتنام، بھارت اور جنوبی کوریا میں کرتا ہے، اس لیے اسے چین میں پیدا ہونے والی تجارتی کشیدگی سے نسبتاً کم خطرہ ہے، جہاں ایپل کے زیادہ تر آئی فون تیار ہوتے ہیں۔

حال ہی میں، ون پلس نے اپنا نیا 13T ماڈل متعارف کرایا ہے، جبکہ ایپل نے یورپ میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس ماڈلز کو رعایتی قیمتوں پر دوبارہ لانچ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان