ایران کی تردید، ٹرمپ کا دعویٰ برقرار: امریکا افزودہ یورینیم حاصل کرے گا

0
1

اسلام آباد (ایم این این): ایران کی واضح تردید کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے اپنے افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے پر کسی قسم کی رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افزودہ یورینیم ایرانی سرزمین کی طرح مقدس ہے اور اسے کسی صورت منتقل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایریزونا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا یہ مواد حاصل کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور ویک اینڈ پر بھی جاری رہیں گے۔ فینکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت مثبت رہی ہے اور پیش رفت کی امید ہے، جبکہ لبنان کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کوئی بڑا اختلاف نہیں، اور اگر کوئی مسئلہ ہوا تو اسے حل کر لیا جائے گا۔ ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ طے پاتے ہی ناکہ بندی ختم ہو جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں