امریکی دعویٰ: ایرانی جہاز قبضے میں، تہران کا مؤقف—ناکابندی جنگ بندی کی خلاف ورزی

0
1

واشنگٹن / اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک ایرانی پرچم بردار جہاز کو اس وقت نشانہ بنا کر قبضے میں لے لیا جب اس نے مبینہ طور پر بحری ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق جہاز نے بار بار دیے گئے انتباہات کو نظر انداز کیا، جس پر امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی اس کارروائی سے متعلق ویڈیوز اور تفصیلات جاری کی ہیں، جن سے اس واقعے پر مزید روشنی پڑتی ہے۔

اس کے جواب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امریکی بحری ناکہ بندی کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی امریکی یا اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً پینتالیس منٹ طویل تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں